چین نے درآمدات پر ٹیکس میں کمی کردی


 اسلام آباد: 

چین نے 2021 کے لیے درآمدی نرخوں میں کمی کردی ہے جس سے چین اور پاکستان سمیت دیگرمتعلقہ ممالک کے لیے فائدہ مند ہو گی ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ بات چین کی یونیو رسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس کے سینٹر فار انٹرنیشنل بزنس ایتھکس کے ڈین لیو باو چنگ نے کہی۔چین نے یکم جنوری 2021 ء سے مصنوعات کی ایک رینج پر درآمد کے نرخوں میں ایڈجسٹ کی تاکہ ترقی کے نئے نمونہ کو تقویت ملے اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔روایتی نرخوں کے کچھ حصوں اور 2021 ء میں سب سے زیادہ پسندیدہ ممالک کی شرح کو کم کیا۔

لیو باو چنگ کے مطابق ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے الحاق کے بعد چین نے عالمی تجارتی تنظیم سے اپنے وعدوں کو جامع طور پر پورا کیا ہے۔تجارت کو فروغ دینے کے لیے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی لائی ۔ عارضی درآمدی نرخ جو سب سے زیادہ پسندیدہ ممالک(ایم ایف این )کے نرخوں سے کم ہیں 883 اشیا پر عائد کیے جائیں گے ، جن میں کینسر کی کچھ ادویات اور بچوں کے فارمولوں کے لیے خام مال بھی شامل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں