چین میں معاشی ترقی سست روی کا شکار ہونے کے باعث نوجوانوں کی بیروزگاری کی شرح سال کی سب سے بلند ترین شرح 18.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی چینی قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے بتایا ہے کہ جولائی میں 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 17.1 فیصد سے بڑھ کر 18.8 فیصد ہو گئی۔
یہ اعداد و شمار جون 2023 میں 21.3 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچے تھے، جس کے بعد حکام نے ان اعداد و شمار کی اشاعت معطل کر دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں چینی یونیورسٹیوں سے 1 کروڑ 20 لاکھ طلبہ گریجویٹ ہوئے جس نے بیروزگاری کی شرح میں مزید اضافہ کیا ہے۔