چین میں پہلا 5جی اسمارٹ ٹاؤن بنا لیا گیا


شنگھائی (92 نیوز) چین میں پہلا 5جی اسمارٹ ٹاؤن بنا لیا گیا، رہائشی اپنے موبائل فونز سے صرف ایک سیکنڈ میں فلم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

یہ سمارٹ ٹاؤن شنگھائی کے پاس پانی کے کنارے آباد وزہن نامی قدیم قصبے میں بنایا گیا ہے۔ 27 اسکوائر میل کے اس قصبے کے ہر کونے میں 5جی کے تیز رفتار سگنل دستیاب ہیں کیونکہ یہاں 140 سے زائد ٹرانسمیٹر لگائے گئے ہیں۔

یہاں کے رہائشی 1.7 جی بی پر سیکنڈ کی سپیڈ میں چیزوں کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ قصبے میں 5جی سمارٹ شاپنگ مال اور 5جی اسمارٹ ٹرین اسٹیشن بھی بنائے گے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں