چین: ایشیاء کے سب سے طاقتور طوفان ’یاگی‘ سے 2 افراد ہلاک

چین: ایشیاء کے سب سے طاقتور طوفان ’یاگی‘ سے 2 افراد ہلاک


چین میں ایشیاء کے رواں سال کے سب سے طاقت ور طوفان ’یاگی‘ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

بجلی گرنے، شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کے سبب مختلف واقعات میں 92 افراد زخمی ہو گئے۔

145 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ 8 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع رہی۔

طوفان یاگی گزشتہ روز چین کے صوبے ہینان سے ٹکرایا تھا۔

ہینان میں تباہی مچانے کے بعد طوفان یاگی نے آج ویت نام کا رخ کر لیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں