اسلام آباد:حکومت نے ملک میں چینی کی قیمت میں کمی کے لیے چینی درآمد کرنے پر غور شروع کردیا۔
وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق حکومت چینی کی قیمت میں کمی کے لیے اس کی درآمدکا جائزہ لے رہی ہے اور 6 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ اس سلسلے میں صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ چینی کی درآمد ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کی جائےگی، رواں سال گنے کی پیداوار زیادہ ہے اور چینی کی پیداواربھی گزشتہ سال کی نسبت زائد متوقع ہے لیکن شوگرملز مالکان چینی کی پیداوار زائد کرچکے مگر ریلیز کم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شوگرملزمالکان ممکنہ طور پرمنافع کے لیے چینی کی ریلیز کم کررہے ہیں۔