چینی نائب صدر کل 3 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے


 اسلام آباد: 

 چین کے نائب صدر وانگ کشان کل پاکستان کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

چینی نائب صدر چین کی 13ویں پیپلز کانگریس اور سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے رکن ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب صدر دورے کے دوران صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

دورے کے دوران متعدد معاہدے اور باہمی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں