چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ


چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے بعد فضا میں کچھ دیر آگے بڑھنے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ راکٹ ایک نجی چینی کمپنی کا تھا جو کہ اتوار کو چینی صوبے ہینان کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

چینی کمپنی کی جانب سے بیان میں تکنیکی خرابی کو حادثے کی وجہ بتایا گیا ہے۔

کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ کمپیوٹر خود بخود بند ہوگیا تھا اور راکٹ ٹیسٹ بینچ کے جنوب مغرب میں 1.5 کلومیٹر دور ایک پہاڑ میں گرا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والا (Tianlong-3) راکٹ چین کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک کی تعمیر میں مدد کے لیے بنایا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں