چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ایک اور اہم ذمہ داری مل گئی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے فیصلے کا اختیار بھی ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر  مصباح الحق کے سپردکردیا گیا۔

 نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن ستمبر 2018 سے پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ تھے جن کی ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعیناتی کی وجہ سے فیلڈنگ کوچ کا عہدہ خالی ہوگیا ہے۔

نئے فیلڈنگ کوچ کی تقرری کے تمام معاملات مصباح الحق دیکھیں گے اور وہ ہی فیصلہ کریں گے کہ فیلڈنگ کوچ ملکی ہوگا یا غیر ملکی ؟ یا پھر کوئی اکیڈمی کوچ ہی فیلڈنگ کے معاملات دیکھے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی جانب سے اکیڈمی کوچ کو سپورٹنگ اسٹاف میں شامل کرنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کو سپورٹنگ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں