چیف الیکشن کمشنر کی انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس سے ملاقات

چیف الیکشن کمشنر کی انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس سے ملاقات


چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سینئر ججز سے ملاقات کی اور انہیں سپریم کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔

جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی جس میں اٹارنی جنرل کے ساتھ ساتھ جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شریک ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے دوران ملاقات ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سپریم کورٹ کے ججز سے ملاقات کے بعد لاہور پائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ روک دی تھی۔

خیال رہے کہ 11 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ آئندہ برس عام انتخابات کے لیے تعینات کیے گئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی ٹریننگ آج سے شروع ہوگی۔

گزشتہ رات لاہور ہائی کورٹ نے بیوروکریٹس کی ریٹرننگ افسران (آر اوز) سمیت دیگر انتخابی عملے کے بطور تعیناتی کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی ٹریننگ بروقت شروع نہ ہو سکی تو انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں کیونکہ ٹریننگ کے بعد الیکشن کمیشن شیڈول کا اعلان کرتا ہے اور اس سلسلے میں کم از کم 50 دن کا وقت درکار ہوتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں