چیئرمین پی سی بی نے فیصل آباد اسٹیڈیم سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

چیئرمین پی سی بی نے فیصل آباد اسٹیڈیم سے متعلق رپورٹ طلب کرلی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی نے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کرکٹ کی رونقیں بحال کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

پی سی بی کے ایک وفد نے فیصل آباد اسٹیڈیم کا جائزہ بھی لیا ہے۔

پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بورڈ کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کی حالت زار اور وہاں سہولتوں کا جائزہ لیا۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال کے بعد سے فیصل آباد میں کوئی میچ نہیں ہو سکا ہے۔

چیئر مین پی سی بی اقبال اسٹیڈیم میں انٹر نیشنل میچز کی بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اقبال اسٹیڈیم کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے تا کہ اس رپورٹ کی روشنی میں اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن اور اسٹیڈیم کو اچھی حالت میں واپس لایا جا سکے۔

لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں