چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل دبئی روانہ ہوں گے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل دبئی روانہ ہوں گے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رواں برس کی پہلی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کل صبح دبئی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سی او او سلمان نصیر چیف ایگزیکٹیوز میٹنگ کے لیے پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں۔

آئی سی سی کی 3 روزہ میٹنگز کا آج آغاز ہو رہا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملات پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ان میٹنگز میں اگلے برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے، اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستان بورڈ کے عہدیداران دیگر ملکوں کے بورڈ ممبران سے بھی ملیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں