چہرے پر جھریوں کی جگہ آپ کی صحت کے بارے میں بتاتی ہے


عمر کے ایک حصے میں پہنچ جانے کے بعد چہرے پر جھریاں نمایاں ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور یہ جھریاں ہم سب کو نا پسند ہوتی ہیں۔

چہرے پر نمایاں ہونے والی جھریاں آپ کی عمر بتانے کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت کے بارے میں بھی بتاتی ہیں۔

فوٹو: فائل

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ چہرے پر جھریوں کی جگہ صحت کے میں کیا بتاتی ہیں۔

ماتھے پر جھریاں

فوٹو: بشکریہ برائٹ سائڈ

ہم میں سے اکثر لوگوں کے ماتھے پر اُفقی لکیریں (سیدھی) ہوتی ہیں جسے ’وری لائنز‘ بھی کہا جاتا، یہ لکیریں آپ کی صحت کے بارے میں یہ بتاتی ہیں کہ آپ روز مرّہ بے حد بے چینی اور تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لکیریں اس وجہ سے بھی چہرے پر نمایاں ہوتی ہیں جب آپ اپنی غذا میں زیادہ مقدار میں شکر استعمال کر رہے ہیں اور ساتھ ہی کم مقدار میں پانی پی رہے ہیں۔

ان جھریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک کا خیال رکھیں اور بے چینی اور تناؤ کی کیفیت سے بچیں۔

بائیں آنکھوں کی بھنوؤں پر لکیریں

فوٹو: بشکریہ برائٹ سائڈ

اگر آپ کی بائیں طرف کی بھنوؤں پر کم عرصے میں ہی جھریاں یا لکیریں واضح ہونا شروع ہوجائیں تو اس کا براہ راست تعلق تلّی کی صحت سے ہے، یعنی آپ کی تلّی کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے۔

ایسی حالت میں آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنی تسلی کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانا ہی بہتر رہے گا۔

جسم میں موجود تلّی کی صحت کو خشک میوے جات کا استعمال کر کے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

دائیں آنکھوں کی بھنوؤں پر لکیریں

فوٹو: بشکریہ برائٹ سائڈ

اس جگہ پر جھریاں آنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جسم میں مضر مادّوں کا اضافہ ہورہا ہے جب کہ ہمارے جسم کا عضو جگر جِلد کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے اپنے جگر کی صحت کو بہتر کیا جائے اور اس کے لیے ہری سبزیاں، پروٹین سے بھری غذا اور نمک، مرچ کا کم استعمال کر کے کیا جاسکتا ہے۔

آنکھوں کے کنارے  پر جھریاں

فوٹو: بشکریہ برائٹ سائڈ

عام طور اس جگہ جھریاں آنے کا تعلق مسکرانے سے ہے کیونکہ جب ہم مسکراتے ہیں تو آنکھیں سُکڑ جاتی ہیں لیکن اس کے علاوہ آنکھوں کے کونے پر جھریاں آنے کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ آپ کی نظر کمزور ہوسکتی ہے۔

کمزور نظر والے افراد اکثر اپنی آنکھوں کو سُکیڑ کر دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھوں کے اردگرد جھریاں نمایاں ہو جاتی ہیں۔

آنکھوں کے نیچے جھریاں آنا

فوٹو: بشکریہ برائٹ سائڈ

آنکھوں کے نیچے جھریاں آنا یا سوجن ہونے کا تعلق اس بات سے ہے کہ آپ بھرپور نیند نہیں لے رہے ہیں۔

اگر آپ بھرپور نیند لے رہے ہیں اور اس کے باوجود بھی آپ کی آنکھوں کے نیچے جھریاں ہیں تو اس کا تعلق آپ کے گردوں اور نظامِ روانی خون سے ہوسکتا ہے۔

اس سلسلے میں یوگا اور ورزش کرنا بہتر سمجھا جا سکتا ہے اس سے خون کی روانی بہتر ہوجاتی ہے۔

گال کے اطراف

فوٹو: بشکریہ برائٹ سائڈ

اگر آپ کے گال کے اطراف کا رنگ تبدیل یا گہرا ہورہا ہے تو یہ پھیپھڑوں کی صحت کی نشاندہی کرتا ہے، اس حالت میں اگر آپ کو سانس لینے میں بھی مسئلہ ہورہا ہے تو ڈاکٹر کو دکھانا زیادہ بہتر ہوگا۔

گردن کی لکیریں

فوٹو: بشکریہ برائٹ سائڈ

عام طور پر گردن پر لیکیریں آنا ایک قدرتی فطری عمل ہے کیونکہ یہ عمر برھنے کے ساتھ ساتھ نمایاں ہوتی ہیں لیکن کوئی شخص موٹاپے کا شکار ہوتا ہے یا اس کے تھائرائڈ گلینڈز میں کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو ان کی گردن پر اس وجہ سے بھی لکیریں نمایا ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

نوٹ: یہ تمام معلومات تحقیق سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی بھی طبی مسئلے یا انفیکشن کا شکار ہیں تو کسی بھی قسم کے ٹوٹکے کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں