الینوائے:
یہ مقدمہ فیس بک پر تصویر کو لوگوں کے نام سے ٹیگ کرنے اور پہچاننے سے شروع ہوا جسے اب بھی کئی یورپی ممالک میں متنازعہ قرار دیا جاچکا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد امریکی ریاست الینوائے کے شہریوں نے فیس بک پر مقدمہ دائر کردیا تھا کیونکہ یہ لوگوں کی شناخت راز میں رکھنے والے بعض قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ مقدمہ 2015 سے جاری ہے جس کا حتمی نتیجہ اب سامنے آیا ہے۔
مقدمے میں ریاست کے ایک ہزار ایسے انجینیئر بھی شامل ہیں جو بہت خفیہ منصوبوں سے وابستہ تھے یا اب بھی ہیں۔ امریکی عدالت نے فیس بک سے یہ دلچسپ سوال بھی کیا کہ وہ چہرہ شناخت کرنے والے آپشن کے عملی فوائد بھی بتائیں جس کے جواب میں فیس بک عدالت کو مطمئین نہ کرسکی۔
واضح رہے کہ امریکی پولیس اہلکاروں کی وردیوں پر کیمرے لگے ہوتے ہیں لیکن بعض امریکی شہروں میں مقامی قوانین کی بنا پر یہ عمل بھی غیرقانونی ہے۔
اب اس تنازعے کے حل کے طور پر فیس بک 55 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔