ہالی ووڈ کی پرکشش اور اسٹائلش اداکارہ جینیفر اینسٹن کا کہنا ہے کہ ناکافی نیند صحت کے مختلف مسائل کو جنم دیتی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار نیند نہ لی جائے تو اسے دوبارہ حاصل نہیں کیا جاسکتا، آرام کو ترجیح دینی چاہیے اور اسے روزمرہ معمول کا حصہ بنانا چاہیے۔
جینیفر کا کہنا تھا کہ نیند بہت غیر معمولی ہے، بہت خوبصورت ہے لیکن میں نوجوانی میں اس پر توجہ نہیں دیتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم جوان ہوتے ہیں تو سمجھتے ہیں 3 سے 5 گھنٹے کی نیند سے گزارا ہوسکتا ہے لیکن اچانک ہی ہماری کارکردگی متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
جینیفر اینسٹن کا کہنا تھا کہ جو نیند آپ نے ضائع کر دی اسے دوبارہ حاصل نہیں کیا جاسکتا، چاہے آپ چھٹی کے دن کتنے ہی گھنٹے سوتے رہیں، آپ نے جس روز نیند نہیں لی وہ واپس نہیں آئے گی۔