چھوٹے کرداروں کو بڑا کرنا میں نے عمران اشرف سے سیکھا ہے: نوشین شاہ

چھوٹے کرداروں کو بڑا کرنا میں نے عمران اشرف سے سیکھا ہے: نوشین شاہ


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے چھوٹے کرداروں کو بڑا کرنا عمران اشرف سے سیکھا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کے انٹرویو سے ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے ساتھی فنکار عمران اشرف کی اداکاری اور محنت کی تعریفیں کی۔

انہوں نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار عمران اشرف نے مجھ سے کہا تھا کہ آشا (نوشین شاہ) آپ نے میرا وہ وقت بھی دیکھا ہے جب مجھے بڑے کردار آفر نہیں ہو رہے تھے، انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے جدو جہد کر رہا تھا اور آپ نے مجھے مشکل وقت میں ہمت بلند رکھنے کا مشورہ دیا

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت میں نے عمران اشرف سے ایک چیز سیکھی جو آج تک میں نے اپنے پاس سنبھال کر رکھ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران اشرف نے مجھے کہا کہ میں نے سوچ لیا ہے کہ اگر کوئی مجھے بڑے کردار آفر نہیں کر رہا تو میں چھوٹے کرداروں کو ہی بڑا کر دوں گا۔

نوشین شاہ نے 2018 میں نشر ہونے والے عمران اشرف کے ڈرامے الف اللہ اور انسان میں ان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ سیریل آن ایئر ہوا تو میں نے عمران کو فون کیا مبارک باد ینے کے لیے تو انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے میں 800 سے زائد سینز ہیں جبکہ میرے صرف 35 سے 40 سینز ہیں۔

اداکارہ نے مذکورہ ڈرامے میں عمران اشرف کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے ڈراما دیکھا تو وہ رو پڑیں۔

ان کے مطابق عمران اشرف نے خواجہ سرا کا کردار اس طرح اچھے انداز میں نبھایا کہ وہ جذباتی ہوگئیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں