چھوٹے تاجروں پر سالانہ فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

چھوٹے تاجروں پر سالانہ فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز


 اسلام آباد: ریجنل ٹیکس آفس بہاولپور کی جانب سے قائم کردہ تاجرکمیٹی نے چھوٹے تاجروں پر فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیدی۔

ایف بی آر کے ماتحت ادارے ریجنل ٹیکس آفس بہاولپور کی جانب سے قائم کردہ تاجرکمیٹی نے چھوٹے تاجروں سے بجلی بلوں میں فکس ٹیکس وصول نہ کرنے اور دکان کے حجم کے بجائے ٹرن اوور کی بنیاد پر 3درجہ بندیوں میں تقسیم کرکے 6 ہزار، 12 ہزار اور 15 ہزار روپے سالانہ فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیدی۔

چھوٹے تاجروں کیلیے اردو زبان میں ایک صفحے پر مشتمل سادہ ریٹرن فارم متعارف کرایا جائے، ’ایکسپریس‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ٹیکس ہاؤس بہاولپور ڈاکٹر محمد سرمد قریشی کے دستخطوں سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کوتاجر گروپوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے ساتھ 2ہفتے کے تفصیلی مذاکرات کے بعد تیار کی جانے والی سفارشات بھجوائی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف تاجر گروپوں پر مشتمل کمیٹی نے دو ہفتے کے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد تجاویز دی ہیں کہ چھوٹے تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ساتھ فکس ٹیکس کسی صورت وصول نہ کیا جائے اور یہ بھی تجویز دی ہے کہ چھوٹے تاجروں کیلیے اردو زبان میں ایک صفحے پر مشتمل سادہ ریٹرن فارم متعارف کروایا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں