چھوٹے تاجروں نے رعایتی شرح پر قرضوں کی پیشکش مسترد کردی


کراچی: کراچی کے چھوٹے تاجروں نے رعایتی شرح پر قرضوں کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری نقصانات کا سامنا کرنیوالے تاجروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے گذشتہ روز کلفٹن میں تاجروں کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں آل کلفٹن تاجر اتحاد کے نمائیندگان چیئرمین راشد خان، سینئر وائس چیئرمین گل حمید بلوچ، نائب چیئرمین میاں طارق، صدر دوست محمد، جنرل سیکریٹری نعیم اختر اور شہر کی مرکزی مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں اکرم رانا، حماد پونا والا، اسلم بھٹی، شیخ ارشاد، شیخ عالم، آصف گلفام، خالد نور، شیخ رفیع ذکی احمد، رضوان ذویری، میاں طارق، میر عبدالحئی اور دیگر شامل تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں