چکن فارچا ایک پارسی ڈش ہے جس میں میرینیٹ کی ہوئی مرغی کی مخصوص بوٹیوں کو انڈے کے آمیزے اور ڈبل روٹی کے چُورے میں لتھیڑ کر تلا جاتا ہے جس سے اس میں خستگی، لذت اور انوکھا مزہ پیدا ہوتا ہے۔ اس ڈش کو عموماً نوروز کے تہوار پر بنایاجاتا ہے۔ گرم گرم پیش کریں اور اپنی پسندیدہ کیچپ یا چٹنی کے ساتھ کھائیں۔
اجزاء
-
- مرغی کی رانیںچار عدد
- پسا ہو ادھنیاایک چائے کا چمچ
- لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
- نمکحسبِ ذائقہ
- گرم مسالاایک چائے کا چمچ
- زیرہ پسا ہواایک چائے کا چمچ
- ہلدی، پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
- لہسن کا پیسٹایک چائے کا چمچ
- ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
- سرکہایک چائے کا چمچ
- انڈے، پھینٹے ہوئےدو عدد
- ہری مرچیں کٹی ہوئیایک چائے کا چمچ
- ڈبل روٹی کا چُوراحسبِ ضرورت
- تیلتلنےکےلئے حسبِ ضرورت
ترکیب
- ایک مکسنگ بائول میں مرغی کی رانیں، پسا ہوا دھنیا، پسی ہوئی لال مرچ، نمک، گرم مسالا، پسا ہوا زیرہ، پسی ہوئی ہلدی، لہسن ادرک کا پیسٹ اور سرکہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
- اب ایک پیالے میں دو انڈے توڑ کر ڈالیں اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں، نمک اور کالی مرچیں ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد ڈبل روٹی کے چُورے میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
- اب مرغی کی بوٹیوں کو پھینٹے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور ڈبل روٹی کے چُورے میں اچھی طرح لتھیڑلیں۔
- اب ان آمیزہ لگی بوٹیوں کو گرم تیل میں اچھی طرح تل لیں جب یہ زردی مائل سنہری ہوجائیں تو نکال کر ٹشوپیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
- گرما گرم، خستہ اور مزے دار چکن فارچا تیار ہیں، اپنی پسندیدہ کیچپ یا چٹنی کے ساتھ کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔