اچھی طرح تلے ہوئے یہ مزے دار اشتہا انگیز گولڈن برائون چوکور چکن چیز پیٹز افطاری کے دستر خوان کی رونق بڑھانے کے لئے بہترین ہیں۔ روزے کے لمبے دن کے بعد یہ مزے دار پیٹز آپ کے موڈ کو خوشگوار کردیں گے۔ اور آپ انہیں ڈٹ کے کھانا پسند کریں گے۔ کیچپ یا مزے دار ساس کے ساتھ گرم گرم پیش کئے جائیں تو کیا کہنے ہیں۔
اجزاء
-
- مکھنایک کھانے کا چمچ
- پیاز، کٹی ہوئیآدھی
- آٹادو عدد کھانے کے چمچ
- دودھایک کپ
- مرغی کی یخنیایک کپ
- کالی مرچایک چائے کا چمچ
- سفید مرچایک چائے کا چمچ
- لہسن کا پائوڈرآدھا چائے کا چمچ
- مکس ہربزآدھا چائے کا چمچ
- شملہ مرچباریک کٹی ہوئی ایک چوتھائی
- مرغی کے گوشت کے ریشےدو سو گرام
- سویا ساسایک چائے کا چمچ
- لال مرچ پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
- سرسوں کا پیسٹآدھا چائے کا چمچ
- آٹادو عدد کھانے کے چمچ
- پانیحسبِ ضرورت
- سموسہ پٹیحسبِ ضرورت
- موزیلا چیز، کتری ہوئیحسبِ ضرورت
- انڈےپھینٹے ہوئے دو عدد
- ڈبل روٹی کا چوراحسبِ ضرورت
- تیلتلنے کے لئے حسبِ ضرورت
ترکیب
- ایک فرائنگ پین میں مکھن ڈال کر گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور اسے بھون کر برائون کرلیں۔
- اب اس میں آٹا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ ڈالیں اور مکس کریں تاکہ اس میں اچھی طرح گاڑھا پن پیدا ہوجائے۔
- اب اس میں مرغی کی یخنی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
- اب اس میں پسی ہوئی کالی اور سفید مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں لہسن کا پائوڈر اور مکس ہربز ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
- اب اس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد اسے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں تاکہ بعد میں کام آئے۔
- اب ایک بڑے پیالے میں مرغی کے ریشے، پہلے سے بنایا ہوا سفید ساس، سویا ساس، پسی ہوئی لال مرچ اور سرسوں کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
- اب ایک چھوٹے پیالے میں آٹے میں پانی ڈال کر لئی بنالیں تاکہ باکس پیٹیز کو بند کرنے کے کام آسکے۔
- اب سموسہ پٹی لے کر اس پر آٹے کی لئی لگائیں اس کے اوپر کراس کی شکل میں ایک اور پٹی رکھیں اور اسے پہلے سے بنائے ہوئے آمیزے اور کتری ہوئی موزریلا چیز سے بھر کر چاروں طرف سے بند کردیں۔
- اب اسے پھینٹے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور ڈبل روٹی کے چورے میں لتھیڑ کر اس کی تہہ چڑھالیں۔
- اب چکن باکس پیٹیز کو اچھی طرح تیل میں فرائی کرلیں تاکہ وہ گولڈن برائون ہوجائیں۔
- لاجواب اور مزے دار چکن باکس پیٹیز تیار ہیں، اپنی پسندیدہ کیچپ یا چٹنی کے ساتھ کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی بیش قیمت رائے سے آگاہ کریں۔