چاہل کو بھنگی کہنے پریوراج کے خلاف پولیس کیس درج


ممبئی: اسپنر یوزویندرا چاہل کو بھنگی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے خلاف پولیس کیس درج ہوگیا۔

انہوں نے روہت شرما کے ساتھ بات چیت میں چاہل اور کلدیپ یادیو دونوں کو بھنگی قرار دیا تھا جس کو نسلی بدزبانی سے تعبیر کیا جارہا ہے، ان سے سوشل میڈیا پر معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

اب یوراج کے خلاف دلت ذات کے حقوق کیلیے کام کرنے والے کارکن اور وکیل راجات کالسن نے پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کراتے ہوئے ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں