چاہتا ہوں میرے سارے گانے دیشا پٹانی پر فلمائے جائیں، شیراز اپل

چاہتا ہوں میرے سارے گانے دیشا پٹانی پر فلمائے جائیں، شیراز اپل


معروف گلوکار و موسیقار شیراز اپل نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ترتیب دیے گئے تمام گانے بولی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دیشا پٹانی کے اوپر فلمائے جائیں یا چلائے جائیں۔

شیراز اپل نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ ایک میوزک کانسرٹ اور فلمی گانے کی موسیقی ترتیب دینے کے لیے 15 لاکھ روپے کی فیس لیتے ہیں۔

پوڈکاسٹ میں انہوں نے اعتراف کیا کہ کوک اسٹوڈیو کے لیے ترتیب دیے گئے گانے تو کجا من کجا کی اصل کمپوزیشن مرحوم نصرت فتح علی خان نے ہی دی تھی، انہوں نے صرف اسے نئے سرے سے بنایا۔

ان کے مطابق ان کی جانب سے گانے کو نئے سرے سے بنائے جانے سے قبل نصرت فتح علی خان کے گانے کو بہت کم لوگوں نے سنا تھا لیکن بعد میں ان کا اوریجنل گانا بھی مقبول ہوا۔

View this post on Instagram

شیراز اپل کا کہنا تھا کہ تو کجا من کجا کی رائلٹی کوک اسٹوڈیو سمیت نصرت فتح علی خان اور انہیں بھی ملتی ہے، کیوں کہ انہوں نے بھی گانے کے ایک حصے کو نئے سرے سے ترتیب دیا تھا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ شریف انسان ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے تمام گانے بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی پر چلیں۔

View this post on Instagram

شیراز اپل کا کہنا تھا کہ دیشا پٹانی انہیں بہت پسند ہے جب کہ مادھوری ڈکشٹ اور کاجول جیسی اداکارائیں ان کی والدہ کے زمانے کی ہیں۔

اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے شیراز اپل نے کہا کہ بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی تو بوڑھی ہی نہیں ہوتیں۔

شیراز اپل کی جانب سے بولی وڈ ادکاراؤں کی عمر اور خدوخال کے حوالے سے بات کرنے پر انہیں اور پوڈکاسٹ میزبان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

View this post on Instagram

اپنا تبصرہ لکھیں