چاکلیٹ موس



چاکلیٹ موس کی یہ ترکیب آزمائیں اور نہایت شاندار نرم و ملائم اور کریمی ذائقے کی منفرد دنیا میں کھو جائیں۔ اس میٹھے پکوان کو بنانے میں صرف چار اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں، جن سے کوئی بھی لطف اٹھا سکتا ہے۔ اگر آپ گھر میں ایک آسان میٹھا ٹرائی کرنے کی کوشش میں ہیں تو ، یہ نسخہ خاص آپ کے لیے ہی ہے۔ پھینٹی ہوئی کریم اور چاکلیٹ کے ٹکڑوں کے ساتھ گارنش کریں اور ٹھنڈے میٹھے چاکلیٹ موس کو انجوائے کریں!

 اجزاء

    • ڈارک چاکلیٹ200 گرام
    • انڈے کی سفیدیچار
    • چینی1 چائے کا چمچ
    • انڈے کی زردی4چار
    • پانیآدھا کپ
  • ترکیب

    • ایک پین میں پانی ڈال کر اسے ابال لیں، اب ابلتے ہوئے گرم پانی کے اوپر ایک پیالہ رکھیں، اوراس میں چاکلیٹ شامل کردیں ۔
    • اب چاکلیٹ کو اچھی طرح پگھلنے دیں۔
    • چاکلیٹ پگھل جائے تو چولہے سے اتار لیں، اب پین کے اوپر ایک اور پیالہ رکھیں اور اس میں چار انڈوں کی سفیدی شامل کردیں ۔
    • اب انڈوں کی سفیدی میں چینی شامل کریں اور دونوں چیزوں کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔
    • اب پیالے کو پین پر سے اتار لیں اور انڈوں کی سفیدی کو اتنا پھینٹیں کہ مکسچر جھاگ دار ہو جائے۔
    • اب ایک پین میں ابلتا ہوا پانی لیں ،اورگرم پانی کے برتن کے اوپر ایک اور پیالہ رکھیں اور اس میں انڈوں کی زردی شامل کریدں ۔
    • اب انڈوں کی زردی کواچھی طرح سے پھینٹ لیں۔
    • اب پھینٹے ہوئے انڈوں کی زردی میں پگھلی ہوئی چاکلیٹ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
    • اب اس میں تھوڑی تھوڑی مقدار میں پھینٹے ہوئے انڈوں کی سفیدی والے مکسچر کو شامل کریں اور تمام چیزوں کو مکس کرلیں۔
    • اب اس مکسچر میں آدھا کپ پانی شامل کریں اور تمام اجزا کو اچھی طرح یکجان کرلیں۔
    • اب چاکلیٹ موس کو گلاس میں نکال لیں ، اور ایک گھنٹےتک ٹھنڈا ہونے کےلیے رکھ دیں۔
    • ٹھنڈے میٹھے چاکلیٹ موس سے لطف اٹھائیں، اور نیچے دیئے گئے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں