لندن : چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخاب نے پہلی بار عالمی سطح پر میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن پر عالمی میڈیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور چانسلرکاالیکشن پہلی باردنیابھرکی توجہ کا خاص مرکزبن گیا ہے۔
برطانیہ اورپاکستان کے سابق وزرائے اعظم سمیت انتخابی عمل میں درجنوں سیاسی،سماجی ،علمی اورکاروباری شخصیات قسمت آزمائی کررہی ہیں.۔
آکسفورڈیونیورسٹی چانسلر کے عہدے کے لئے انتخاب 28 اکتوبر کو ہوں گے۔
گذشتہ روز آکسفورڈ کے چانسلر کیلئے اپلائی کرنے پر برطانوی اخبار گارجین میں بھی بانی پی ٹی آئی کیخلاف کالم سامنے آیا تھا۔
برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دیتے ہوئے کہا تھا طالبان دوست شخص کا چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی انتخاب درست ہوسکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی، اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا۔
گارجین نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دی اور لکھا اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتاہے۔ بانی پی ٹی آئی کو چودہ سال سزا ہوچکی ، دستیاب کیسے ہوں گے۔
ان کےآزادی اظہار سے متعلق متنازع بیانات یونیورسٹی روایات کےخلاف ہے