پی ڈی ایم ووٹ کو عزت دو اور ووٹر کو مرنے دو کا کہتی ہے: شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کئی جنوریاں آئیں اور چلی گئیں، پی ڈی ایم کی بھول ہے کہ ان کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت چلی جائے گی۔

چمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہا، وہ 5 سال پورے کرے گا۔

اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ووٹ کو عزت دو اور ووٹر کو مرنے دو کا کہتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ 11پارٹیاں اور جتنے چہرے ٹی وی پر آ رہے ہیں ان سب کے خلاف صرف کرپشن کے کیسز ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جنوری سے پہلے حکومت کے خاتمے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں