پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز کے لائسنس میں 25 سال کی توسیع


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز کے لائسنس میں 25 سال کی توسیع کر دی۔

پی ٹی اے حکام نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 50 کروڑ میں پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز کے لائسنسز میں 25 سال کی توسیع کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل کے درمیان سروسز کی توسیع کے تجدیدی معاہدے پر دست خط کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق پی ٹی سی ایل نے سروسز کی آئندہ 25 سالہ توسیع کے لیے ساڑھے 50 کروڑ روپےکی ادائیگی بھی کر دی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل ڈبلیو ایل ایل کے اسپیکٹرم چارجز ہر سال الگ ادا کرے جس کامیکانزم بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی سی ایل آئندہ 25 کے دوران ہر سال اس وقت ڈالر کے ریٹ کے حساب سے ادائیگی کرنے کا پابند ہو گا۔

پی ٹی اے حکام کا بتانا ہے کہ کوالٹی آف سروسز کے نئے ضابطہ کار پر تجدید لائسنس میں شامل کر دی گؕئی ہے، پچھلے لائسنس میں شرائط شامل نہیں تھے، تاہم صارفین کی شکایت کے پیش نظر نئے ضابطے شامل کئے گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں