پی ٹی آئی جلد پھر اقتدار میں آئے گی، پرویز الہٰی کا دعویٰ

پی ٹی آئی جلد پھر اقتدار میں آئے گی، پرویز الہٰی کا دعویٰ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی جلد پھر اقتدار میں آئے گی۔

لاہور سے جاری بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے ساتھ تھا، ان کے ساتھ ہی رہوں گا، وہ نہ تو پیچھے ہٹے ہیں نہ ہی میں پیچھے ہٹوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سُن لیں وہ پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔ سوا سال جیل میں رہا ہوں، میرے کچھ رشتہ دار اور محسن نقوی ایسی غلط باتیں کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گرنے پر میری 5 پسلیاں ٹوٹیں، اللہ تعالیٰ نے میری جان بچائی، اللہ نے میری جان کسی مقصد کے لیے بچائی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ ہم جیل میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہے ہیں، وہ باتیں جلد رنگ لائیں گی، تحریک انصاف جلد اقتدار میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والے گجرات کے لوگوں سے پہلے معافی مانگیں، جب تک معافی نہیں مانگتےکوئی بات نہیں ہوگی، آج میں سرخرو ہوا ہوں۔

پی ٹی آئی صدر نے کہا کہ پرانے ساتھیوں سے مل کر خوشی ہورہی ہے، آئندہ بھی ایسے ہی رہیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں