اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن بختاوری نے ملک بھر کے تاجروں و صنعت کاروں کے نمائندہ ادارے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے الیکشن میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
احسن بختاوری نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں کامیابی پر نو منتخب صدر عاطف اکرام شیخ اور گروپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔
احسن بختاوری کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت مشکل معاشی صورتِ حال سے گزر رہا ہے، معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ بزنس کمیونٹی کی باصلاحیت قیادت آگے آئے۔
ان کا کہنا ہے کہ عاطف اکرام شیخ بزنس کمیونٹی کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، وہ بزنس کمیونٹی کی بہترین چوائس کے طور پر سامنے آئے ہیں۔