پی سی بی کے ’بڑوں‘ اور سبحان احمد میں دوریاں


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  کے سی اواو سبحان احمد اور پی سی بی کے بڑوں میں دوریاں بڑھنے لگیں۔

ذرائع کے مطابق  پی سی بی کے سی او او سبحان احمد اعلی حکام کی طرف سے کارنر کیے جانے کے بعد خوش نہیں اور سالانہ چھٹیوں میں انھوں نے مزید ایک ہفتے کی توسیع لے لی ہے۔ایک وقت میں بورڈ میں ون مین شوقرار پانے والے سی او او سبحان احمد اختیارات کم ہونے سے تمام معاملات میں الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔

سبحان احمد کے پاس اب صرف انتظامی اختیارات ہی بچے ہیں اور دوسرے تمام اہم فیصلوں اور اختیارات کا سر چشمہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان بن چکے ہیں۔ وسیم خان کے پاس بورڈ چیئرمین کے بھی زیادہ تر اختیارات آچکے ہیں۔

اختیارات کی اس جنگ میں سبحان احمد کے بارے میں ایک تاثر یہ بھی پایا جارہا ہے کہ وہ معاملات جان بوجھ کر تاخیرکا شکارکرتے ہیں جس کی وجہ سے بورڈ کے لیے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

اسی تاثر کی بنا پر وسیم خان اورسبحان احمد میں دوریاں بڑھتی جارہی ہیں، کرکٹ بورڈ کے عہدایدران کی جانب سے سبحان احمد کو منانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔سبحان احمدگزشتہ ایک ہفتے سے دفتر نہیں آ رہے ٹھے، نئے آئین میں سی او اوکے تمام اختیارات چیف ایگزیکٹیو آفیسرکومنتقل کردیے گئے تھے.

دوسری جانب بورڈ ترجمان کا موقف ہے کہ سحان احمد کے اختلافات کا تاثردرست نہیں، وہ سالانہ چھٹیوں پر ہیں جو ان کا صوابدیدی اختیار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں