پی سی بی نے 40 گراؤنڈز میں پچز کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا

پی سی بی نے 40 گراؤنڈز میں پچز کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا


پی سی بی نے ملک بھر کے 40 گراؤنڈز میں پچز کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)نے ملک بھر میں کھیل کی بہترین سہولیات پیدا کرنے کے کام کا آغاز کردیا ہے۔

کھیل کی بہترین سہولیات پیدا کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے قبل 40 سے زائد گراؤنڈز پر پچز کی مرمت اور اپ گریڈیشن کا کام شروع کردیا ہے۔

پی سی بی کے جانب سے کھلاڑیوں کی اچھی تربیت  اور انہیں ڈومیسٹک سطح پر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری فراہم کرنے کے لیے اعلیٰ میعار کی پچز بنانے کا فیصلہ کیا  گیاہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں