پی سی بی نے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کیلئے این او سی جاری کردیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور مائنر کرکٹ لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

بورڈ نے اُسامہ میر کو 3 سے 27 جنوری تک کیلئے بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ انور علی اور عثمان شنواری کو مائنر کرکٹ لیگ کیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو 20 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کیلئے این او سی جاری کیا ہے۔

دوسری جانب زم ایفرو ٹی10 کرکٹ لیگ میں کھلاڑیوں کے این اوسی کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا تاکہ منتخب پاکستانی کھلاڑیوں کی تصدیق کی جاسکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے این اوسی کے لیے گرین سگنل دیا تھا تاہم بورڈ کا موقف تھا کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے والوں کو این او سی نہیں ملے گا البتہ جو کرکٹرز چیمپئنز لیگ نہیں کھیل رہے انہیں این او سی مل سکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں