پی سی بی نے مصباح اور یونس کی شراکت سے بہتری کی امیدیں وابستہ کرلیں


اہور: 

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لیے مصباح اور یونس خان کی شراکت سے کارکردگی میں بہتری کی امیدیں وابستہ کرلیں۔

2010  میں مصباح الحق کے قومی ٹیم کے کپتان بننے کے بعد پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والی جوڑی اب ایک نئے کردار میں پاکستان کرکٹ سے منسلک ہوئی ہے، کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد اب دونوں ایک ساتھ ڈریسنگ روم میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے موجود ہوں گے۔

سابق کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ کی 53 اننگز میں ایک ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 ہزار 213 رنز بنائے، 15 بار سنچریاں اور 7 بار نصف سنچریوں کی شراکت قائم کی۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے تین ہفتوں بعد انگلینڈ روانہ ہورہی ہے۔

مصباح الحق اور یونس خان کی کامیاب جوڑی کے کرکٹ کیرئیر پر ایک نظر

اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران مصباح الحق اور یونس خان کی کامیاب جوڑی نے پاکستان کوٹیسٹ کرکٹ میں کئی اہم فتوحات دلائیں۔ 2010 میں مصباح الحق کے قیادت سنبھالنے کے بعد سے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والی جوڑی اب ایک نئے کردار میں پاکستان کرکٹ سے منسلک ہوئی ہیں۔

کرکٹ کریز کے پرانےساتھی اب ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر میدان میں اترنے والے کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے۔دونوں سابق کرکٹرز دورہ انگلینڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان کو اگست-ستمبر میں میزبان انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی 53 اننگز میں ایک ساتھ بیٹنگ کی۔ جہاں انہوں نےمشترکہ طور پر 70 سے کچھ کم اسٹرائیک ریٹ کےساتھ 3213 رنز بٹورے۔اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے لیے 15 مرتبہ سنچریوں اور 7 مرتبہ نصف سنچریوں پر مشتمل شراکت قائم کی۔

مصباح الحق اور یونس خان کی جوڑی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ بھی ایک ساتھ ہی لی۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ ڈومانیکا میں کھیلا۔ اس میچ میں101 رنز سے کامیابی نے پاکستان کو ویسٹ انڈیز میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں مدد کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں