لاہور:
پی سی بی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیمز فاکنر کے سوشل میڈیا پر بیان کو مسترد کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا موقف ہے کہ جیمز فاکنر کے ساتھ کوئی غلط بیانی نہیں کی گئی ۔ فاکنر کے ساتھ معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے ۔
تر جمان پی سی بی کے مطابق جیمز فاکنر کا بیان غلط اور افسوسناک ہے ۔اس حوالے سے بورڈ تفصیلی اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کرے گا۔