پی سی بی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا


پی سی بی نے باسط علی  کی سربراہی میں کام کرنے والی جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا۔

باسط علی، فرخ زمان، عامر نذیر، علی ضیا،  ثنااللہ بلوچ کا پی سی بی کے ساتھ پانچ مئی تک کا معاہدہ تھا جس میں توسیع نہیں کی گئی۔ اب کرکٹ بورڈ اگلے ماہ نئے سلیکٹرز کا انتخاب کرے گا۔ انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی  قومی سینئر سلیکشن کمیٹی کے اراکین کے معاہدوں میں جولائی کے وسط تک پہلے ہی توسیع کی جاچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اکیڈمیز ، گیم ڈویلپنٹ مدثر نذر سمیت کئی ملازمین کو کنٹریکٹ میں توسیع کے لیٹر جاری کردیئے گئے ہیں۔ مدثر نذر کے ساتھ  ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز ہارون رشید کے معاہدے میں بھی ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ معاہدے میں توسیع  پانے والے دوسرے ملازمین میں علی ضیا ، خیام قیصر ، کرنل (ر)اشفاق احمد ، شفیق پاپا ،آغا زاہد  شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں