لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پر نظریں جمالیں۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 2024 سے 2031 کے درمیان آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سرکل میں فروری اور جون میں ہونے والے ایونٹس پی سی بی کے لیے ممکن نہیں ہیں۔
اکتوبر میں ہونے والے ایونٹس میں 2027 اور 2031 کا کرکٹ ورلڈ کپ شامل ہے، 2028 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2029 کی چیمپئنز ٹرافی بھی اکتوبر میں شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق 2029 کی چیمپئنز ٹرافی پی سی بی اکیلے کروانے کا خواہشمند ہے، دیگر تین ورلڈ کپ کی میزبانی پی سی بی تین ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر کرنے کا خواہشمند ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر نومبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے لیکن بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ورلڈ کپ یو اے ای منتقل کیے جانے کا قومی امکان ہے۔