پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے 2014 کے کلبز کو بحال کردیا

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے 2014 کے کلبز کو بحال کردیا


 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے دویزار انیس کی کلبز اسکروٹنی مسترد کرکے دوہزار چودہ کے کلبز کو بحال کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق سربراہ رمیز راجہ کی ہدایات پر ہونے والی کلبز اسکروٹنی کے بارے میں پہلے سے موجود متعدد شکایات پر پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے کی گئی کلبز اسکروٹنی کو ختم کردیا ہے۔ اس حوالے سے کلبز ممبران کو مرحلہ وار آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب دوہزار چودہ کے کلبز سسٹم کی بحالی پر منتظمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نجم سیٹھی کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں