پی سی بی حکام کو مفت دوروں کی لت لگ گئی


کراچی: 

 پی سی بی حکام کو مفت دوروں کی لت لگ گئی جب کہ گزشتہ دنوں ایسا محسوس ہوا تھاکہ بچت مہم کے تحت یہ سلسلہ کم ہو جائے گا مگر حقائق بالکل برعکس ہیں۔

’’ نئے پاکستان کے نئے کرکٹ بورڈ‘‘ میں بچت مہم کی باتیں ہوئیں، آفیشلز کے غیرملکی دوروں کو محدود کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا، مگر حقائق بالکل برعکس ہیں، تمام اعلیٰ آفیشلز کے ٹورز کا سلسلہ متواتر جاری ہے، حال ہی میں چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان انگلینڈ سے واپس آئے ہیں، اب ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے روانگی کیلیے سامان پیک کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ ایک ماہ کیلیے جا رہے ہیں، اس میں سے 10 دن ’’آفیشل ‘‘ جبکہ بقیہ وقت چھٹیوں پر ہوں گے، انھیں رہائش اور دیگر اخراجات کی مد میں 500 ڈالر یومیہ ادا کیے جائیں گے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی12 دن ’’سرکاری فرائض‘‘ انجام دیں گے باقی دنوں میں وہ چھٹیوں پر ہوں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پی سی بی رہائش کی مد میں یومیہ 250 ڈالر ادا کرتا ہے مگر بیشتر بورڈ آفیشلز اپنے دوستوں یا عزیزاقارب کے گھر رہ کر یہ رقم جیب میں رکھ لیتے ہیں،اس کا خاص طور پر دبئی میں فائدہ ہوتا ہے جہاں پی ایس ایل کے دوران طویل دورے میں اچھی خاصی رقم کی بچت ہو جاتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ذاکر خان  رواں برس جنوبی افریقہ  جا چکے جبکہ دبئی کے تو5 دورے کیے ہیں، عموماً سیریز سے قبل میزبان ملک جا کر انتظامات کا جائزہ لیا جاتا ہے مگر وہ بہت مختصر ہوتے ہیں، بورڈ آفیشلز غیرضروری طور پرٹورز کو طول دیتے ہیں


اپنا تبصرہ لکھیں