پی سی بی اور پی ایچ ایف کا اپنے دفاتر پیر سےکھولنے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف) نے اپنے دفاتر پیر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے دفاتر تمام تر حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں دفاتر میں ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا۔

دوسری جانب سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاتر کھولنے سے قبل تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا جائےگا۔

آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اسٹاف کے لیے ماسک،ہینڈسینیٹائزر اور باڈی ٹمپریچر چیکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایاجائےگا۔

خیال رہے کہ مارچ کے مہینے میں پی سی بی اور پی ایچ ایف نے کورونا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے اپنے دفاتر بند کردیے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں