پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا


کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ 

آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں 430 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 74 ہزار سے تجاوز کرگیا۔

400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 74229 پر جا پہنچا۔

دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے دوران اب تک ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 278.30 کا ہوگیا ہے جب کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278.20 روپے پر بند ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں