پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم کو 160 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے، دوسری بیٹنگ میں موسم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسوو نے کہا کہ ہم ٹیم میں ہائی پرفارمنس ماحول بنانا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔