کراچی:
کرکٹ شائقین پی ایس ایل سیزن 5 کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اور اس بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کی پرفارمنس کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا نیا گانا سن کر مداح مایوس، علی ظفر کی یادستانے لگی
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 5 کے گانے پر تنقید؛ علی ظفر بھی میدان میں آگئے
حال ہی میں ان چاروں گلوکاروں کی آواز میں پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا گیا ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے بہت ہی برا ردعمل موصول ہوا ہے، تاہم اس کے باوجود امکان ظاہر کیا جارہا ہے یہ چاروں افتتاحی تقریب میں اسی گانے پر پرفارم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 5 کے گانے پرتنقید؛ عاصم اظہرنے معافی مانگ لی
واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ جب کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے تین روز قبل اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔ یہ پہلی بار ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔