پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی

پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی


پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی لاہور کے ریس کورس پارک کے پولو گراؤنڈ میں کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، فرنچائز مالکان، ایچ بی ایل کے نمائندوں اور اسٹار کرکٹرز بھی موجود تھے۔

تقریب میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز، کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی شریک تھے۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ پشاور زلمی متوازن ٹیم ہے، بولنگ کو بہتر کیا ہے، صائم ایوب سے بہت امیدیں ہیں، کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، تمام ٹیمیں اچھی لگ رہی ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ محمد حارث اس مرتبہ پہلے سے بہتر نظر آئے گا۔

دوسری جانب شاداب خان نے کہا کہ چیمپئن پلیئرز لائے ہیں، اس مرتبہ اچھی پرفارمنس ہوگی، شاہ برادرز کو سب دیکھیں گے، عبید شاہ دیکھنے کے لائق ہوگا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ متوازن ٹیم ہے، فاسٹ بولنگ مضبوط ہے، کوشش کریں گے اچھا کمبی نیشن بنائیں۔

اس موقع پر شاہین آفریدی نے کہا کہ ان حالات میں اگر کرکٹ ہوتی ہے تو یہ اچھا ہوگا، نوجوان کھلاڑی آئے ہیں اس مرتبہ بھی اچھا کھیلیں گے، میں تازہ دم اور فٹ ہوں اور مکمل تیار ہوں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ڈی پی کے پلیئرز دیکھنے کے لائق ہوں گے، ٹیم متوازن ہے بدقسمتی سے راشد خان نہیں آرہے، دیگر کھلاڑی بھی اچھے ہیں ان کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں