پی ایس ایل 9: شعیب ملک آوٹ، ثناء جاوید مایوس

پی ایس ایل 9: شعیب ملک آوٹ، ثناء جاوید مایوس


پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی فرنچائز کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو ان کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید افسردہ ہوگئیں۔

جمعرات کو ہونے والے پی ایس ایل 9 کے 16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز مدمقابل تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی اوور میں ہی پہلی وکٹ گنوا دی جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ گرنے سے قبل ٹیم اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

چوتھے نمبر پر شعیب ملک بیٹنگ کے لیے آئے اور 20 گیندوں کے نقصان پر صرف 12 رنز بناکر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

شعیب ملک کا حوصلہ بڑھانے کی غرض سے اسٹیڈیم میں موجود ان کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید ان کو ابرار احمد کی گیند پر جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوتا دیکھ کر مایوس ہوگئیں۔

اداکارہ کی مایوسی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلی، یہ منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر حاصل کرکے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں