پی ایس ایل 9: شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ولی کی قوالی نائٹ سے ویڈیو وائرل

پی ایس ایل 9: شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ولی کی قوالی نائٹ سے ویڈیو وائرل


پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے لیے برطانیہ سے آئے آل راونڈر ڈیوڈ ولی نے ساتھی کھلاڑی و بالر شاہنواز دھانی کے ہمراہ قوالی نائٹ میں شامل ہوکر تقریب میں رنگ جمادیا۔

لاہور اور ملتان  بیک وقت پی ایس ایل 9 کے ابتدائی میچز کی میزبانی کر رہا ہے۔

گزشتہ روز کے میچ سے قبل میزبان ٹیم نے پیر کی شب نجی ہوٹل میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جس میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہنواز دھانی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ تقریب سے محظوظ ہوتے دکھائی دیئے۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ ساتھ بیٹھے ڈیوڈ ولی کو جب قوالی سمجھنے میں مشکل پیش آئی تو شاہنواز دھانی  نے ان کی مدد کی اور انہیں قوالی سے لطف اندوز ہونے کا طریقہ بھی سکھایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ ولی شاہنواز دھانی کے ساتھ ’اللہ ھو، اللہ ھو‘ گنگنا رہے ہیں۔

ڈیوڈ ولی کی مذکورہ وائرل ویڈیو نے شائقین کرکٹ کے دل چھو لیے اور وہ اس بات کو بھی سراہ رہے ہیں کہ میزبان ٹیم خطے کی ثقافت کو دنیا کے سامنے بھر پور انداز میں پیش کر رہی ہے، جو کہ خوش آئند ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں