لاہور:
پی ایس ایل5 کے ٹکٹوں کی واپسی کا دوسرا ہفتہ مکمل ہوگیا۔
پی سی بی کے مطابق اب تک 37695 ٹکٹیں واپس کی جا چکی ہیں،ان کی رقم 3 کروڑ اور 72 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، ٹکٹوں کی واپسی کا عمل 13 جولائی سے شروع ہوا اور5اگست تک جاری رہے گا، اس دوران صرف گروپ میچزکی ٹکٹیں واپس ہورہی ہیں،6 سے 29 اگست تک دوسرے مرحلے میں پلے آف میچزکی ٹکٹیں واپس ہوں گی۔