راچی:
شائقین کرکٹ میں مقبول ویسٹ انڈیزکے ڈیرن سیمی پی ایس ایل فائیو میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔
کراچی آمد پر ویست انڈیز کے ڈیرن سیمی کا ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کرکٹر کو ان کے مداحوں نے گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
پشاور زلمی سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ میں واپس پاکستان آگیا اور یہاں آکرخوشی محسوس ہورہی ہے۔