وقار زکا پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جا نا مانا نام ہے جو پاکستان میں منفرد اور مقبول ترین رئیلٹی شو لاتے ہیں اور پھر چھا جا تے ہیں۔
وقار زکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ اپنے تما م مداحوں سے ایک اہم سوال پو چھ رہے ہیں کہ کیا آپ سب پا کستانی جو پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ہیں کورونا وائرس کی تبا ہ کاریو ں کےلئے تیار ہو ؟
بول ٹی وی کے مقبول رئیلٹی شو کے میزبان وقا زکانے دو ٹوک الفاظ میں بتا یا کہ کورونا وائرس آنے والے دنو ں میں مزید جا ن لیوا ثابت ہو سکتا ہے کیو نکہ یہ ایک وبا ہے اس سے بچنے کےلئے ہم پاکستانیو ں کو حکومت کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت احتیاط کر نی چاہیئے۔
وقار زکا کا مزید کہنا ہے کہ مقامی سطح پر لو گوں میں کورونا سے بچا ئو کےلئے شعو ر اجاگر کر نے کی اشد ضرورت ہے،بچوں کی اسکول کی چھٹیا ں اس لئے نہیں ہو ئی کہ انھیں اسکول کے بجائے عوامی مقامات پر لے جا یا جائے بلکہ انھیں اس وائرس سے محفوظ رکھیں اور گھروں تک محدود کریں۔
میزبا ن نے ایران بلوچستان اور دنیا بھر میں کورونا کی مو جودہ صورتحال پر با ت کر تے ہوئے اپنا نقطہ نظر بیا ن کیا ۔