کوئٹہ: پاکستان سُپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئٹہ میں شاندار استقبال کیا گیا۔
گلیڈی ایئٹرز کی ٹیم وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی خصوصی دعوت پر کوئٹہ پہنچی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں فاتح کھلاڑیوں نے شہر کی مختلف سڑکوں پر گشت کیا۔
کپتان سرفراز احمد سے مداحوں نے ملاقات کی، پی ایس ایل کے گانے پر کھلاڑیوں نے ہلہ گُلہ کیا، اس موقع پر شائقین کرکٹ نے ان پر پھول بھی نچھاور کیے۔
اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا شاندار استقبال ہوگا، ٹیم آئندہ بھی جیت کر اسی طرح قوم کو خوشیاں دیتی رہے گی