پی ایس ایل پر باکسر عامر بھی خوش


پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان سپر لیگ فائیو کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی انٹرنیشنل باکسرعامرخان نے پی ایس ایل فائیو کے انعقاد پر بھرپورمسرت کا اظہارکرتے ہوئے لیگ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

اپنے ویڈیوپیغام میں سابق عالمی چیمپئن نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل 5 کے تمام مقابلے پاکستان میں ہونے پربہت خوشی ہے اور امر بھی مسرت کن ہے۔ انہوں نے کراچی کنگز کو اپنی فیورٹ ٹیم قرار دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں