لاہور: کوروناوائرس کی وجہ سے پی سی ایل میچوں کے ٹکٹس ری فنڈ کرنے والے شائقین کا انتظار طویل ہوسکتاہے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ حکام اس سلسلے میں ٹکٹ فروخت کرنے والی مذکورہ آرگنائزیشن سے جلد رابطے کریں گے تاہم کرونا وائرس کے لیے جاری کردہ حکومتی ہدایات کے پیش نظر ہوسکتا ہے کہ شائقین جو ٹکٹس واپس کرکے پیسے لینا چاہتے ہیں، ان کو معمول سے ہٹ کر کچھ دن مزید انتظار کرنا پڑے۔
صورت حال بہتر ہونے پر مرحلہ وار ٹکٹس ری فند کرنے کو یقینی بنایاجائے گا۔