پی ایس ایل ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کرانیوالے شائقین کو رقم ری فنڈ کردی گئی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میچز کے ٹکٹ آن لائن بک کرنے والے کرکٹ شائقین کو رقم ری فنڈ کردی۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق کوریئر سینٹرز سےخریدے گئے ٹکٹوں کی رقم سینٹرز سے ہی ملے گی مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹکٹوں کی رقم کا ری فنڈ شروع نہیں ہوسکا۔

ترجمان نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے اختتام پر ہی اس حوالے سے  مزید اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے کچھ میچز بند اسٹیڈیمز میں کھیلے گئے تھے تاہم بعدازاں دنیا بھر میں سنگین صورتحال کے باعث لیگ کو روک دیا گیا تھا۔

لیگ کے 2 سیمی فائنلز اور فائنل ہونا باقی ہے تاہم امکان ہے کہ نومبر میں یہ میچز کھیلے جائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں